Monday, September 20, 2010

Pakistan win 4th one day by 38 runs from England

Pakistan win 4th one day by 38 runs from England

پاکستان کی طرف سے عمر گُل ایک بار پھر کامیاب ترین بالر رہے۔ انہوں نے بتیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عمر گُل نے اوول میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا تھا۔
دیگر پاکستانی بالروں نے بھی انہیں اچھی مدد فراہم کی۔ شعیب اختر نے تین جبکہ سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کے اوپنرز نے ایک عمدہ آغاز فراہم کیا تھا اور ایک سو تیرہ رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑی اس شاندار آغاز سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
انگیلنڈ کی آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ایس ایم ڈیویز 49 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی جوناتھن ٹراٹ چار رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
اس کے فوراً بعد شعیب اختر کی گیند پر فواد عالم نے سٹراس کا ایک عمدہ کیچ لیا۔ سٹراس نے آٹھ چوکوں کی مدد سے اڑسٹھ رنز بنائے۔
پال کولنگووڈ کو چار کے انفرادی سکور پر عمر گل نے بولڈ کیا۔
اس سے قبل عبدالرزاق نے پاکستان کی اننگز کے آخری اوورز میں جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف بیس گیندوں پر چوالیس رنز بنائے۔ رزاق نے اننگز کے پچاسویں اوور میں ٹم بریسنن کو لگاتار پانچ چوکے لگا کر اکیس رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ سب سے زیادہ چونسٹھ رنز بنا کر گریم سوان کی گیند پر ٹراٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
گریم سوان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے محمد حفیظ کے علاوہ فواد عالم (29)، اسد شفیق (11) اور محمد یوسف (3) کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کے کپتان آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بائیس گیندوں پر 37 رنز بنائے۔ ٹِم بریسنن کی گیند پر سٹراس نے ان کا کیچ لیا۔ عمر اکمل اکیس رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ باسٹھ کے مجموعی سکور پر گری جب کامران اکمل کیچ آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل نے بتیس گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اٹھائیس رنز بنائے اور سٹورٹ براڈ کی گیند پر سٹراس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے سپنر گریم سوان نے اپنے پہلے ہی اوور میں اسد شفیق کو بولڈ کردیا۔ اسد شفیق صرف گیارہ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سوان نے اپنے اگلے ہی اوور میں محمد یوسف کو بھی آؤٹ کر دیا۔ محمد یوسف نے صرف تین رنز بنائے۔

No comments:

Post a Comment